بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کل جموں کے دو روزہ دورے پر
جا رہے ہیں جس میں وہ دانشوروں اور تنظیمی کاموں سے منسلک میٹنگوں میں حصہ
لیں گے۔مسٹر شاہ کا جموں دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بی جے پی اور پیپلز
ڈیموكریٹك پارٹی (پی ڈی پی) کے درمیان تعلقات میں تلخی آ رہی ہے اور محبوبہ
مفتی حکومت کے کچھ وزراء کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔مگر پارٹی ذرائع نے واضح کیا کہ مسٹر شاہ کے جموں سفر کا وادی کشمیر کی ہنگامہ خیز صورت حال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔